’’2ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے‘‘

Aug 24, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے عہدیداروں چودھری خالق عزیز ورک، چوہدری منیر قمر واہگہ، سید ندیم عباس کاظمی، میاں لیاقت علی ، آصف الیاس گل، کاشف گیلانی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے حالیہ بیان کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نے بھی اقتدار سے جاتے ہوئے پٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کر کے ملک کو نئے بحران کی طرف دھکیل دیا اسی طرح مریم نواز بجلی کے بلوں میں ریلیف دے کر نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ ان کا اقتدار پیپلز پارٹی کی بدولت ہے آج پیپلزپارٹی ان سے راہیں جد اکرلیں تو ان کا انجام کیا ہو گا۔ سروے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ایسی سیاست کی ہے، جس سے ہر ایک کی سپورٹ ہو،انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف اور نواز شریف نے پنجاب میں قیمتیں 2ماہ کے لیے کم کرنے کا کہایہ پاکستان کی عوام کے ساتھ مذاق ہے۔

مزیدخبریں