حکومت نے بلوں میں عوام کو ریلیف دیکر مشکلات کم کرنیکی کوشش کی:چوہدری اقبال 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے راہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی' مریم نواز نے بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دے کر مشکلات کم کرنے کی کوشش کی۔موجودہ مشکل ترین معاشی حالات میں عوام کوریلیف فراہم کرنا کسی کارنامے سے کم نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں بہتری کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ملک میں سیاسی استحکام اشد ضروری ہے اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ بھی عوامی مشکلات کو سمجھے اور ملکی مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تاکہ عوام کے لئے مزید آسانیاں پیدا کی جاسکیں اور انکے مسائل میں کمی لائی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن