حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق اور اسسٹنٹ کمشنر منور حسین نے عوام کے مسائل سنیں۔اس موقع پر محکمہ ریونیو ، اراضی ریکارڈ سنٹر، میونسپل کمیٹی ، رجسٹریشن برانچ کے افسران بھی موجو د تھے ۔کھلی کچہری میں افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی اپنا چھت اپنا گھر سکیم بارے رجسٹریشن کر وانے کے حوالے سے آگاہی و معلومات بھی فراہم کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لگائی جانے والی کھلی کچہری کا مقصدعوام کو بروقت ریلیف فراہم کرنا ہے ، اسی لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ریونیو کے افسران ایک ہی چھت تلے عوام کے مسائل سنتے اور انکے مستقل حل کے لیے اقدامات کیے جا تے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل کو سن کر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے ۔