کامونکی(نمائندہ خصوصی)پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر ایس ڈی پی او آفس میں خود سوزی کرنے والا25سالہ نوجوان چار روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔متوفی کی بیوی کو اْسکے مخالفین نے اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا پولیس مقدمہ کے اندراج کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی تھی۔19اگست کی دوپہر ٹبہ محمد نگر کے عبیدالرحمن نے اپنے اْوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگاکر ایس ڈی پی او آفس کے احاطے میں داخل ہوگیاجہاں پر پولیس ملازمین نے آگ بجھائی تاہم اْسکا ستر فیصدسے زائد جسم جل گیا اور اْسے مقامی ہسپتال پہنچایا گیا ۔ عبیدالرحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اْسکی بیوی اغواء کرنے والے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں لیکن پولیس مقدمہ کے اندراج کے باوجود گرفتار نہیں کرتی۔تفتیشی آفیسر اْس سے ایک لاکھ روپے طلب کیا۔مضروب کو لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں پر وہ دم توڑ گیا ہے۔جس کی ٹبہ محمد نگر قبرستان میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔