گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شوکت سہیل بٹ کا دورہِ گوجرانوالہ ‘ پولیس کی جانب سے خواتین کی سہولیات کے لیے بنائے گئے وویمن انکلیو کا دورہ کیا۔سی پی او محمد ایاز سلیم نے ویمنز انکلیو میں دی جانے والی سہولیات بارے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفننگ دی۔ سی ٹی او عائشہ بٹ، ایس ایس پی محمد رضوان،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لاہور مزمل یار و دیگر افسران انکے ہمراہ ہیں۔ سی پی او محمد ایاز سلیم نے بتایا کہ یہاں رپورٹنگ سنٹر میں خواتین سے ہر قسم کی درخواست وصول کر کے انہیں ہر ممکن سہولت دی جاتی ہے اور متعلقہ حکام کو بھجوائی جاتی ہے۔ خواتین کو فوری مدد،قانونی رہنمائی،مشاورت اور معاونت،سیفٹی پلاننگ،اعتماد اور رازداری کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے ۔