اسلام آباد(وقائع نگار)نیشنل پریس کلب اسلام آبادنے اپنے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے برٹش ہائی کمیشن کے تعاون سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں برطانوی ڈپٹی ہیڈآف کمیونیکیشنزمس سنیہا لالہ نے صحافیوں کوساوتھ ایشین جرنلزم فیلو شپ اور چیوننگ اسکالرشپ پروگرام کے حوالے مفید معلومات فراہم کیں، تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے ادا کئے، برٹش ہائی کمیشن کی ٹیم کی پریس کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیکرٹری این پی سی نیئر علی کا کہنا تھا کہ پریس کلب اپنے ممبران کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتا ہے ۔
نیشنل پریس کلب میں برٹش ہائی کمیشن کے تعاون سے خصوصی تقریب
Aug 24, 2024