ڈائریکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن کے زیر اہتمام سٹیک ہولڈرز کا سالانہ اجلاس

Aug 24, 2024

اسلام آباد (وقائع نگار   )ڈائریکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن کے زیر اہتمام سٹیک ہولڈرز کی سالانہ میٹنگ مرکزی آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن محمد اکبررائے،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد یٰسین،ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف ریلوے شعیب عادل،اسلامی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ظفراللہ بیگ سمیت ورکرزویلفیئر،ای اوبی آئی،سی ڈی اے،اٹک آئل ریفائنری،اوجی ڈی سی ایل سمیت دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی،میٹنگ میں شرکاء  نے آئندہ سال ڈائریکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن کے ٹریننگ پروگرامز اور کورسزکی تیاری کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراپیش کیں،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن محمد اکبررائے نے کہا کہ ڈائر یکٹوریٹ آف ورکرزایجوکیشن نے اپنے محدود وسائل کے ساتھ مختلف ٹریننگ کورسزکروائے جس سے مزدور طبقے میں ان کے حقوق خصوصاً صحت و سلامتی سے متعلق آگاہی پیداہوئی ہے،ڈی ڈبلیو ای کے پلیٹ فارم سے مختلف اداروں کے ملازمین کو ایجوکیٹ کیا اور ٹرینرپیداکیے جس سے مزدوروں کو اپنے مسائل اور کام سے آگاہی حاصل ہوئی ہے جس سے یقینا وہ پہلے سے بہترانداز میں کام کریں گے.

مزیدخبریں