مری کے تاجر کو تشدد کا نشانہ بنانے، والد سمیت چچا کو حبس بے جا میں رکھنے  والے تین اہلکارتبدیل 

Aug 24, 2024

   مری (نامہ نگار خصوصی)مری کے تاجر کو تشدد کا نشا نہ بنانے اور اس کے والد سمیت چچا کو حبس بے جا میں رکھنے  والے تین پولیس اہلکاروں کو مری سے تبدیل کر دیا گیا ہے ۔  ایسے میں مری کے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ملازموں سمیت متعلقہ پو لیس چوکی کے غیر زمہ دار نچاج کو بھی نہ صرف معطل کیا جائے بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کیئے جا ئیں ۔اس طرح پی او مری  آصف اعوان  نے مذکورہ پولیس کے ملازمین کو  نہ صرف یہاں سے تبدیل کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے بلکہ ان کے خلاف محکمانہ کاوائی کی یقین دہانی بھی کروائی ۔  تاجروں کے مطابق  مری میں جرائم کی شرح کو اسی صورت میں کم کیا جاسکتا ہے جب  تک یہاں سے بدعنوان پولیس اہلکاروں کو  تبدیل نہیں کیا جاتا ۔  انجمن تاجران مری اور مری بار کے وکلا کو ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی اور نوتعینات ڈی پی او آصف اعوان کی کی طرف سے مری کے تاجروں کو اور انجمن تاجران مری مری بار کے وکلا کو دون دن میں اندر کاروائی کرنے کی یقین دہانی کروائی  ہے ۔جس پر مری کے تاجروں نے احتجاج ختم کردیا تھا لیکن مری کے تاجروں نے جناح ہال ہونے والے مذاکرات میں مطالبہ کیا تھا مری  سے  پولیس کے کرپٹ ملازمین کو فوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے۔  

مزیدخبریں