6ستمبر کے حوالے سے آرمی کا نیا ملی نغمہ،شوٹنگ کلرسیداں کے قریب کی گئی 

 کلرسیداں(نامہ نگار)6 ستمبر کے حوالے سے پاکستان آرمی نے نیا ملی نغمہ تیار کیا ہے جس کی شوٹنگ جمعہ کو کلرسیداں کے قریب کی گئی جہاں اس کی ریکارڈنگ مکمل کی گئی جس کے لیئے 9 من گلاب کی پتیاں ایک فرضی تابوت اور سنگ مرمر کی قبر ساتھ لائی گئی تھی جس میں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے عمل کو دکھایا گیا ہے  اس فلم بندی میں پاک فوج کی گاڑیوں نے بھی حصہ لیا ایک فرضی شہید کے جسد خاکی کے کو بازار سے گزارتے ہوئے 9 من پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے سے روات کلر روڈ پر واقع چوکپنڈوری بازار دلکش منظر پیش کر رھا تھا یہ نیا ملی نغمہ 6 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن