مری(نمائندہ خصوصی)چین انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی اور جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہا ہے، جس کے بارے میں پاکستانی نوجوانوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک شاندار سمینار کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیامری،کہوٹہ،کلرسیداں،اورراولپنڈی اسلام آبا د کی کاروباری شخصیت سکول کالجز یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی اس موقع پر محترمہ لیزا وو نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ BIW META کے مارکیٹنگ آفیسر، مسٹر لوو، نے سیمینار میں شریک مہمانوں اور طلبا کو بلاک چین اور Web 3.0 ٹیکنالوجی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مسٹر لوو نے مزید بتایا کہ Web 3.0 برازر کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے مزید کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں ، مسٹر سعید راجہ نے بھی شرکت کی اوراس موقع کافائدہ ہوئے انہوں نے نوجوان طلبا و طالبات سے خطاب کیا اور انٹرنیٹ کی دنیا میں کامیابی کے لیے محنت کی اہمیت پر زور دیا انہوں نے اپنی کامیاب زندگی کے تجربات سے بھی شرکا کو مستفید کیا۔
چین انٹرنیٹ کی دنیا میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرا رہا ،محترمہ لیزا وو
Aug 24, 2024