فتح جنگ(نامہ نگار ) ختم نبو ت کاانکار کرنے والوں کو ہمارے دستور نے 1971میں غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا ختم نبوت ہمارے ایما ن کا لازمی جز ہے اور اس کے خلاف کوئی بھی سازش ہمارے دین وایمان کی بنیادیں گرا دینے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ق)کے رہنما سابق جنرل کونسلر بلدیہ فتح جنگ حاجی محمد رفیع چھاچھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی تھی سپریم کورٹ نے نظر ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ خوش آئند ہے ہم ان تمام داروں،علمائے اکرام تنظیموں اور شخصیا ت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جوختم نبوت کے پہر ے دار بنے انھوں نے کہا کہ اللہ کے محبوب کریم ؓ مومن کی ایمان کی جان ہیں اور اس وقت تک کوئی کامل مومن نہیں بن سکتا جب تک وہ حضور پاک ؓسے اپنے والدین، جان، او لاد، عزیز و اقارب سے بڑھ کر محبت و مودت نہیں رکھتا ۔ عقیدہ ختم نبوت تو مسلمانوں کا بنیادی عقیدہ ہے اور تما م اہل ایمان کا کامل عقیدہ ہے کہ حضور پاک ؓاللہ کے آخری رسولؓ برحق ہیں اور ان کے بعد کوئی نبی و رسول روز محشر تک نہیں آئے گا۔ اگر کوئی نبوت کا دعوی کرے تو وہ جھوٹا، کذاب، لعنتی اور واجب القتل ہے۔
ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جز ہے، حاجی محمد رفیع چھاچھی
Aug 24, 2024