گوجرخان (نامہ نگار)عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مسلمان اپنی جانیں قربان کر دیں گے مگر عقیدہ ختم نبوت پر آنچ نہ آنے دیں گے عقیدہ ختم نبوت امت مسلمہ کا بنیادی مضبوط عقیدہ ہے آئین پاکستان قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیتا ہے وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی اپنی عبادت گاہ بنا سکتے ہیں مبارک ثانی کیس کے فیصلے سے متنازعہ پیراگراف حذف کرنا پاکستان کے عوام اور علماء کرام کی فتح ہے ان خیالات کا اظہا رمرکزی جامع مسجد شیخ عبدالحکیم حیاتسر روڈ گوجرخان کے خطیب اورگوجرخان کے ممتاز عالم دین مفتی سید ریحان حسین شاہ ہاشمی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔