مری(نمائندہ خصوصی)آج 24 اگست کوآرمی اورکینٹ بورڈانتظامیہ مری ہلز کے تعاون سے ملٹری لینڈ پر قدرتی ماحول کو بہتر کرنے اورجنگلات کی افزا ئش کیلئے شجر کاری مہم کاآغازکیا جارہا ہے،جس میں آگاہی مہم کے دوران:پلانٹ فار پاکستان:کے تحت ہر شہری پاکستان کیلئے 4 پودے لگائے،اپنی نو عیت کا یہ میگا ایونٹ ہے جس میں پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف مخصوص مقامات سمیت مری کے طول وعرض پر بیج گرائے جائینگے،شجرکاری مہم میں جی اوسی مری،سٹیشن کمانڈر مری اورمری کی ضلعی افسر ان اپنی فیملیوں سمیت شرکت کرینگے،اس مہم کی ایک اورنما یا ں پہلو یہ ہے کہ اس میں ہماری اقلیتی برادری ہندو ،سکھ،اورمسیحی برادری بھرپورشرکت کر یگی،مزید برآن اس شجرکاری مہم میں سپیشل بچے بھی حصہ لینگے جبکہ مری کے تمام سکولوں کے طلبا طالبات انتہائی جوش وخروش کیساتھ اپنے ناموں کے پودے لگاتے نظرآئینگے ، جبکہ مری کے بزرگ شہری،مرکزی انجمن تاجران مری ،ہوٹل ایسوسی ایشن مری بھی بھرپورشرکت کرینگے۔