چہلم امام حسین، مری سے ماتمی جلوس ناصرعلی شگری کی قیادت میں برآمد

مری(بیورو رپورٹ)چہلم حضرت امام حسین  کے موقع پردوسرا ماتمی جلوس قدیمی امام بارگاہ مرینہ ہو ٹل امتیاز شہید روڈ مری سے بعدازنماز جمعہ ماتمی جلو س منتظم قدیمی امام بارگاہ ناصرعلی شگری کی قیادت میں برآمد ہواجو امتیاز شہید روڈسے ہوتا ہواڈاکخانہ چوک مال روڈ مری پہنچا، عزہ دارحضرت امام حسین کی شہادت پر سینہ کوبی اورنوحہ خوانی کرتے رہے ،جی پی اوچوک پر ذاکر نے حضرت امام حسین  کی شہا د ت اورواقعہ کربلا پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نواسہ رسول  حضرت امام حسین  اورانکے ساتھیوں شہادتوں کی لازوال تاریخ رقم کی ان کاسوگ قیا مت تک منایاجائیگا،ان کی قربانی سے اسلام قیا مت تک زندہ رہیگا،اپنے خاندان سمیت صبر واستقا مت سے تمام مصیبتوں کاڈٹ کرمقابلہ کیا، ہمیں حضرت امام حسین  کے فرمودات اورجذبہ قربانی،صبر اوراستقامت کے اصول اپناکر ہی ہم اپنی آخرت اوردنیا سنوارہوسکتے ہیں، عزہ داروں نے مال روڈ مر حبا چوک پر زنجیر زنی،سینہ کوبی ورنوحہ کنی کی،نما ز مغرب کے بعد جلوس امتیازشہید روڈ پر اختتام پذیر ہوگیا  جلوس امام بارگاہ تحصیل روڈمری پہنچ کرخیریت سے اختتام پذیرہوگیا ،ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیر شیرازی،ڈی پی اومری رفیق اعوام،اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن(ر) عبدالوہاب خان،اے ایس پی مری اویس خان،ڈی ایس پی ٹریفک ابرارسرور قریشی اور یس ایچ اومری چوہدری رفیق بھاری پولیس نفری کے ساتھ اختتام تک ماتمی جلوس کے ساتھ رہے۔

ای پیپر دی نیشن