17صفرکا انتہائی حساس ترین جلو س

 چوآسیدن شاہ(نامہ نگار)17صفرکا انتہائی حساس ترین جلو س بخیرو عافیت سے مرکزی امام بارگاہ سید فیروز شاہ ( ایوان حسین ) چوآسیدن شاہ داخل ہوکر اختتام پذیر ہو گیاجلوس کی نگرانی محمد حماد حامد اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ اور ایس ایچ او تھانہ چوآ سیدن شاہ چوہدری صہیب ظفر نے کی جلوس کے لئے سیکورٹی سی سی ٹی وی کیمر وںکے ساتھ سخت انتظامات کئے گئے تھے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا شہر کے تمام راستوں میں پولیس کے چاق وچوبند دستے تعینات تھے اور خاردار تاریں بچھائی گئیںجلوس دن 2بجے شبیہ علم کے ساتھ  برآمد ہوا جس کے بعد عزادار حسین نے زنجیرزنی کی اور مجلس عزا پڑھی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن