بوچھال کلاں(نامہ نگار)ا طہر نعمان حلقہ پٹواری کرولی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے دفتر میں سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف تھے کہ محمد کبیر نامی شخص ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ دفتر میں داخل ہوا۔ محمد کبیر نے اصرار کیا کہ پیر وقار کا نمائندہ ہے اور پیر وقار کا رقبہ بڑھانے کے لیے فرد بدر تیار کرنے کا کہا۔ پٹواری کے انکار پر محمد کبیر مشتعل ہو گیا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے پٹواری پر حملہ کر دیا۔ اس دوران، دفتر میں موجود جمع بندی کے کچھ اوراق پھاڑ دیے اور کہا کہ "تم ہمیں نہیں جانتے، جو کرنا ہے کر لو، تمہیں جان سے مار ڈالوں گا۔" کلر کہار پولیس نے اطہر نعمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔