مندرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر ظہور گورائیہ کا گورنمنٹ بوائزز ہائی سکول مندرہ کا سرپرائز دورہ سکول کی بہترین تزہین و آرائش، صفا ئی ستھرائی اور تعلیم دوست ماحول کو دیکھ کر اطمینان کا اظہار کیا۔اس دوران انہوں نے نائب ہیڈ ماسٹر گو ر نمنٹ بوائز ہائی سکول مندرہ راجہ محمد اعجاز اور سنئیر ٹیچر گلفراز خان کے ہمراہ مختلف کلاسز کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر گو جر خان خضر ظہور نے سکو ل میں کی جانے والی تزہین و آرائش اور سکول کی دیو اروں پر اقوال زرین اور قومی ہیرو کی تصاویز دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جس پر نائب ہیڈ ماسٹر راجہ محمد اعجاز نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکول ھذا کے نئے پرنسپل طارق بھٹی نے چارج سنبھالتے ہی سکول کی ظاہری حالت سدھارنے اور بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی اور امید ہے کہ آنیوالے سال تک بچوں کے رزلٹ میں بہت بہتری آئے گی ، اسٹنٹ کمشنر گو جر خان خضر ظہور گو رائیہ نے پرنسپل طارق بھٹی اور انکے سٹاف کی مندرہ سکول میں معیار تعلیم کے لیے کی جانے والی عملی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی۔