گوجرخان ( نامہ نگار)عبدالرحمن تابانی مرکزی ناظم نشرو اشاعت، تنظیم اسلامی حلقہ پنجاب پوٹھوہار مرکز گوجر خان کی جاری اعلامیہ کے مطابق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا مبارک ثانی قادیانی کیس میں اپنے متنازعہ فیصلوں کی تصحیح کرنا انتہائی خوش آئند ہے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 22 اگست 2024ء کو اس معاملے کی تیسری مرتبہ سماعت کی دوران سماعت جید علمائے کرام اور دینی و مذہبی جماعتوں کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا بھرپور موقع دے کر اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کیا گیا وفاقی حکومت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے چیف جسٹس نے گذشتہ دونوں فیصلوں میں اپنے سہو کا اعتراف کیا سماعت کے اختتام پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کی جانب سے جاری کردہ مختصر فیصلہ میں 6فروری اور 24 جولائی 2024ء کے فیصلوں سے تمام متنازعہ پیراگراف حذف کرنے اور قادیانیوں پرآئین و قانون میں عائد تمام پابندیاں بحال کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے یہ حکم بھی دیا ہے کہ حذف شدہ پیراگرافس کو نظیر کے طور پر پیش یا استعمال نہیں کیا جا سکے گا مبارک ثانی قادیانی کیس میں ٹرائل کورٹ کوان پیراگرافس سے متاثر ہوئے بغیر قانون کے مطابق مقدمہ جاری رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ تفصیلی فیصلہ میں بھی کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہنے دیاجائے گا۔