اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) جڑواں شہروں کے تدریسی و تعلیمی حلقوں کی طرف سے پیر محمد امین الحسنا ت شاہ کی زیر نگرانی میں اسوہ حسنہ ادارہ برائے شر یعہ وجدید تعلیم کی شاخ قائم کرنے پرسید عبدالشکور شا ہ اور انکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ مسجد قبا لین نمبر پانچ پشاور روڈ راولپنڈی سے ملحق ادارے کو قدیم وجدید علوم کا حسین امتزاج قرار دیا جارہا ہے۔ ترجما ن کے مطا بق نئے علوم سے علم کے خواہشمندوںکو حکمت دین کے حصول کے مواقع میسرآئیںگے جس کے لیئے معروف ماہر تعلیم ،مفسر قرآن، سیرت نگار جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری ؒ بھیرہ شریف کا نصاب تعلیم اختیار کیا گیا ہے ۔ ابتدائی مرحلہ میں 6 سالہ شریعہ اسکالر کورس گرلز کیمپس کی کلا سز کا آغاز 28 ستمبر سے کیا جا رہا ہے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 ستمبر اور داخلہ ٹیسٹ و میرٹ لسٹ 21 ستمبرکو فائنل کر دی جائیگی۔چھ سالہ شریعہ اسکالر کورس" میں طالبات قرآن و اصول تفسیر، حدیث و اصول حد یث ، سیرت و تاریخ، تصوف اسلامی، فقہ واصول فقہ،نظم اسلامی، اسلامی مالیات، رومی و اقبال، عرب ادب، عربی اور انگلش لینگوئج کورسز، کمپیوٹر و آئی ٹی، فری لانسنگ، انٹر میڈیٹ (راولپنڈی بورڈ)، فاضل عربی ، دورہ حد یث ، چار سالہ بی-ایس اسلامک سٹڈیز بھیرہ شریف کے نصاب کے مطابق مکمل کریں گی اور مکمل عالمہ کی اعلی سند "الشھادہ العالمیہ فی العلوم العربیہ والاسلامیہ" حاصل کریں گی۔ چھ سالہ کورس مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں مواقع سے اللہ اور اسکے رسول کریم کی خوشنو دی کیساتھ دنیا وآخرت کی کامیابی کا شعور کے سا تھ تعلیمی و تحقیقی اداروں کے مواقع بھی دستیاب ہو نگے۔
راولپنڈی میں طالبات کیلئے بھیرہ شریف کی برانچ کا قیام
Aug 24, 2024