لیگی رہنما انجم عقیل کے گروپ کاحصہ ہوں اور رہوں گا،ملک ریاض پراچہ

Aug 24, 2024

 اسلام آباد ( نوائے و قت رپو رٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک ریاض پراچہ نے کہا کہ میں ہمیشہ مسلم لیگ ن کے رہنما انجم عقیل خان کے گر و پ کاحصہ ہوں  اور  ہمیشہ رہوں گا  مجھے ایسے سازشی او ر بے مرشد یلوگوں پر افسوس ہوتا ہے جن کا کوئی دین امان نہیں صرف دن رات سازشیں کرنے کے لیے مصروف عمل ہیں ایسے بے حیا بے شرم لوگوں کو اللہ تعالی کی طرف سے ہی سزا ملتی ہے جو کسی کے خلاف جھوٹا پروپگنڈا کرتے ہیں میں مسلم لیگ ن کا سچا اور محبت کرنے والا وفادار ورکر ہوں میرے خلا ف کچھ شرپسند عناصر نے میری  پی ٹی آئی کی پوسٹ بنا کر اس میں میری تصویر لگا کر مختلف سوشل میڈیا گر وپو ں میں شیئر کی گئی جس کی میں بھر پور مذمت کرتا ہوں    ایسے لوگوں  کے چہر ے بہت جلد بے نقاب کروں گا میں پہلے بھی مسلم لیگ نون کا ہی ورکر تھا اور ہمیشہ میں مسلم لیگ ن ہی کا ورکر رہوں گا چند سازشی عناصر نے میری تصویر لگا کر پی ٹی آئی کا بینر بنا کر گروپس میں ڈال دیا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں سرا سر یہ جھوٹ کا پلندہ ہے اس میں کسی قسم کی کوئی حقیقت نہیں میں پہلے بھی مسلم لیگ نون کا رہنما تھا ابھی بھی مسلم لیگ ن کو ہی سپورٹ کرتا ہوں اور میں اپنی آخری سانس تک مسلم لیگ کا ہی رکن رہوں گا میں ان فصل بٹیروں کی طرح پارٹیاں بدلنے والا شخص نہیں ہوں میں  ایک سچا محب وطن اور پارٹی کا وفادار سپاہی ہو ں میں ان سازشی عناصر کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جتنی مرضی سازشیں کرلیں، ان دوگلے پالیسی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے ایسے گندے انڈوں کی وجہ سے پارٹی میں بدبو پھیلتی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک ریاض پراچہ نے کہا کہ اگر مجھے پلدیاتی الیکشن میں حصہ لینا ہوتا تو میں لے سکتا تھا ہم نے تعلیم یافتی نوجوانوں کو آگے لانے کی کوشش کی ہم نے اپنی یوسی سے بلدیاتی الیکشن کیلئے پینل تشکیل دے دیا جو ایک بہترین پینل تشکیل دیا ان کی بھر پور کامیابی کیلئے جہدو جہد کرینگے۔

مزیدخبریں