حضرو(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر پنجاب ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب ا حمد نے کہا کہ احتجاج کی سیاست کرنے والے ناکا می کا شکار ہوں گے ان کی احتجاجی سیاست نے ملک کو اس مقام تک پہنچایا مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے مریم نواز شریف نے بجلی کے بلوں میں کمی کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ حاجی احسان خان طلال اشرف بٹ کے علاوہ دیگر مغززین علاقہ بھی موجود تھے شیخ آفتاب احمد نے کہا تحریک انصاف کی سیاست ہمیشہ احتجاج کی رہی 2017 میں بھی احتجاجی سیاست نے ملک کی ترقی روکنے کی کوشش کی تھی ان کی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہو ایک بار پھر ترقی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
احتجاج کی سیاست کرنے والے ناکامی کا شکار ہوں گے،شیخ آفتاب
Aug 24, 2024