ملکی معیشت کی بہتری  سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، رانا مشہود 

سنجوال کینٹ (نامہ نگار)ہیلتھ کمیٹی پی پی تین و سابق امیدوار  صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن حلقہ پی پی تین اٹک ملک حمید اکبر خان اور نوجوان سیاسی راہنما ملک علی حمزہ صفدر  کی چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگر ام رانا مشہود علی خان سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں نوجوانوں کے کردار اور نوجوانوں کے لئے موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ملک حمید اکبر خان نے ضلع اٹک میں بے روزگاری اور نوجوانوں کے مسائل ان کے حل کے حوالے سے گفتگو کی رانا مشہود خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور ہماری قیادت سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف، وزیر اعظم شہباز شریف، اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری ہو بے روزگاری کا خاتمہ ہو مہنگائی کم ہو عوام اور خاص کر نوجوان نسل کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب پڑھے لکھے نوجوانوں کے مسائل کے لئے  ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن