ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاکے عوام کیلئے تحصیل سپورٹس کمپلیکس کی تعمیرکامنصوبہ ایم این ا ے بیرسٹرعقیل ملک اورایم پی اے محسن ایوب خان کی مشترکہ کاوشوںسے بہت جلدعملی شکل اختیار کر ے گا،ٹیکسلاکے شہریوںکیلئے بہت بڑی خوشخبر ی، متذکرہ منصوبہ کیلئے اراضی کے تعین میںجومشکلات پائی جاتی تھیں،ان کوکوہستان گروپ کے چیئرمین حا جی ملک نصیرالدین کی سربراہی میںجڑواںمالکان اراضی ٹھیکیدارمیرحسرت بلال،حاجی نصیربٹ کی با ہمی رضامندی سے انتہائی خوشگواریت کے ماحول میںحل کرلیاگیا،اس سلسلہ میںمحکمہ مال سے متعلقہ امورکی تکمیل میںماہرتجربہ کارشخصیت الحاج شیخ سفیر ا حمدنے بھی بھرپورمعاونت کرکے عوامی فلاحی منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی مکمل راہ ہموارکردکھا ئی، ٹیکسلامیںسپورٹس کمپلیکس اورگراونڈکی ایک عرصہ سے اشدضرورت چلی آرہی ہے،ماضی میںبھی منتخب نمائندگان نے اپنے اپنے طورپرکاوشیںکیں،تاہم موجودہ منصوبہ کاتمام ترسہرا،اورکریڈٹ حلقہ کے ایم این اے بیرسٹرعقیل ملک اورایم پی اے محسن ایوب خان کے نام ہوچکاہے،متذکرہ منصوبہ کیلئے سرکاری اراضی کے متعددحصے مختلف نمبرخسرات میںموقع پر منتشرپائے جاتے تھے،حاجی ملک نصیرالدین کی مخلصانہ کاوشوںسے قانونی نقائص کودورکرنے کیلئے ما لک اراضی ٹھیکیدارمیرحسرت بلال اورحاجی نصیر بٹ نے خوشدلی کے ساتھ ٹیکسلاکے عوام کیلئے بالخصوص نوجوانوںکی صحتمندانہ سرگرمیوںکوفروغ دینے کی خا طرسپورٹس کمپلیکس کیلئے مختص اراضی کوایک ہی جگہ پر موقع قائم کرکے منصوبہ شروع کرنے کی راہ میںتمام تر رکاوٹوںکاخاتمہ کردکھایا،علاقہ کے عوام نے چیئر مین کو ہستان گروپ حاجی ملک نصیرالدین کی کاو شو ںکوسر ا ہتے ہوئے ملحقہ مالکان اراضی ٹھیکیدار میر حسرت بلال اورحاجی نصیربٹ کے جذبہ خیرسگالی کو شاندارالفاظ میںخراج تحسین پیش کیا،اوران کاشکر یہ اداکیا۔