راولپنڈی(جنرل رپورٹر)قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر لیاقت باغ گراونڈ میں یوم تشکر منایا گیا، جے یوآئی ضلع راولپنڈی کے ترجمان ضیا اللہ خان کے مطابق یوم تشکر سے امیر ضلع حافظ ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے خطاب کیا اس موقع پر کارکنوں نے مٹھایاں تقسیم کی گئیں اور نوافل ادا کیے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو خراج تحسین پیش کیا گیا،کارکنوں نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حق میں زندہ باد کے نعرے لگائے،یوم تشکر میں مفتی مسرت اقبال عباسی،ارشد عباسی،مولانا گل عظیم شاہ،مولانا عمر علی حقانی اور جے یوآئی کے کارکنوں نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
مولانا فضل الرحمن کے حکم پر لیاقت باغ گراونڈ میں یوم تشکر منایا گیا
Aug 24, 2024