راولپنڈی(جنرل رپورٹر)مبارک ثانی کیس میں 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے کی متنازع شقوں کو حذف کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی ادارہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید علامہ سید ریاض حسین شاہ نے اپنے جمعہ کے خطبہ میں کیا انھوں نے کہا سپریم کورٹ نے اس حساس دینی مسئلہ کو اپنی انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح انداز میں ترجمانی کی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا اس مقدمے میں فریق بننے سے لیکر تمام مکاتب فکر کے علما کرام و مشائخ عظام اور خاص طور پر عوام کا کردار مثالی رہا ہے،زمین و آسمان کے مالک نے لکھ دیا ہے کہ محمد عربی کے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اس عقید ے سے محروم نہیں کرسکتی۔
مبارک ثانی کیس، متنازع شقیں حذف کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، علامہ ریاض حسین شاہ
Aug 24, 2024