چھری کے وارکرکے18سالہ لڑکے کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیا

Aug 24, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نصیرآبادکے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر چھری کے وارکرکے18سالہ  لڑکے کو گھر کے سامنے قتل کردیا گیامقتول محمد علی کی ہمشیرہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم حبیب اور چار نا معلوم افراد نے گھر کے باہر میرے بھائی سے جھگڑنا شروع کیا اوراس پر چھری کے وار کرکے فرار ہو گئے محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا مقتول کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس مصروفِ تفتیش ہے۔

مزیدخبریں