سکول وینز کی سیفٹی سے متعلق ہفتہ آگاہی مہم منانے کا آغازکردیا، سی ٹی او

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا ہے کہ جیسا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول اور کالج دوبارہ کھل چکے ہیں لہذا بچوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سکول وینز میں سفر کرنے والے بچوں کی سیفٹی سے متعلق ایک باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے  اور آنے والے ہفتہ کو سکول وینز کی سیفٹی سے متعلق آگاہی کے ہفتے کے طور پر منانے کا آغاز بھی کر دیا ہے سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق اس سلسلہ میں سکول انتظامیہ اور والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سکول پک اینڈ ڈراپ کیلئے ایسی گاڑیوں کا انتظام کریں جو ہر لحاظ سے محفوظ ہوں، اچھی حالت میں ہوں ، تمام حفاظتی معیار پر پوری اترتی ہوں اور متعلقہ اتھارٹیز سے رجسٹرڈ بھی ہوں انہوں نے کہا کہ سکول وینز کے ڈرائیورز کا کریکٹر سرٹیفیکیٹ ،کارآمد ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کا حامل ہونا نہایت ضروری ہے۔  سی ٹی او راولپنڈی نے اس سلسلہ میں انچارج ایجوکیشن ونگ کو ہدایت کی کہ وہ ٹریفک پولیس کی اس سیفٹی مہم سے متعلق سکولز کالجز میں جا کر آگاہی لیکچرز کا اہتمام کریں

ای پیپر دی نیشن