راولپنڈی(جنرل رپورٹر)چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان نے امتحان میٹرک سیکنڈ اینول 2024 کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین وقار النسا راولپنڈی، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر 04لیاقت روڈ راولپنڈی کے دورے کئے اورانتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے امتحانی عملے کو ہدایات جاری کیں،انہوں نے کہا کہ بورڈ انتظامیہ کی ہمیشہ سے کو شش رہی ہے کہ امتحانات پر امن شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں شفافیت اور پرامن امتحان کیلئے بورڈ ہذا نے نہایت اچھی شہر ت کے حامل اساتذہ کو امتحانی ڈیوٹی کے فرائض سونپے ہیں تاکہ کسی قسم کی بد نظمی کوتاہی اور بوٹی مافیا کے مذموم عزائم کا سدِ باب ہو سکے۔تمام امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔ بورڈ انتظامیہ سمجھتی ہے کہ عدم شفافیت اور نقل سے نہ صرف تعلیمی نظام کھوکھلا ہو تا ہے بلکہ اس سے ملک و ملت کی جڑیں اور کمزور اور کھوکھلی ہوتی ہیں،کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان نے گورنمنٹ ایسو سی ایٹ کالج فار بوائز حسن ابدال،گورنمنٹ ہائی سکول ٹیکسلا کا دورے کئے۔
چیئرمین اور کنٹرولر تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے امتحانی مراکز پر چھاپے
Aug 24, 2024