راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محمدی مسجدلالکڑتی میں یوم تشکر تحفظ ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ ختم نبوت انسانی نہیں خدائی فیصلہ ہے قادیانی جب سبز گنبد کے وفادار نہیں وہ سبز پرچم کے وفادار کیسے ہو سکتے ہیں۔ تحفظ ختم نبوت قیام امن کی سب سے بڑی بنیاد ہے ۔تحفظ ختم نبوت کے عاشقوں کو انتہا پسندی کا طعنہ دینے والے سن لیں کہ ہم محبت رسولؐ میں انتہا پسند ہیں اور مرتے دم تک رہیں گے آمد مصطفیؐ کے بعد آمد نبوت کا باب قیامت تک بند ہو گیا. علماء و مشائخ کی موجودگی میں تحفظ ختم نبوت کو قیامت تک کوئی خطرہ نہیں قادیانی جتنے مرضی کلمے پڑھ لیں ۔جب تک نبی پاکؐ کے عقیدہ ختم نبوت کو تسلیم نہیں کرتے غیر مسلم رہیں گے ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اس میں پورے دین کی بنیاد ہے اگر ختم نبوت محفوظ نہیں تو دین بھی محفوظ نہیں اظہار بخاری نے کہا سپریم کورٹ نے سپریم فیصلہ سنایا۔چیف جسٹس نے متنازعہ فیصلہ واپس لے کر نہ صرف قوم کو خوش کیا بلکہ نبی پاک کی بارگاہ میں سرفراز ہو گئے۔ چیف جسٹس کے تاریخی فیصلہ سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی قادیانیوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔