راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سی پی او راولپنڈی نے پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں ڈکیتی رابری کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی نے کہا کہ ناقص کارکردگی والے افسران عہدوں پر نہیں رہیں گے راولپنڈی پولیس نے رواں سال میں 256 گینگز کے 625 ملزمان کو گرفتار کیا اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے، سی پی او نے ہدائت کی کہ منشیات کے خلاف مہم کو بھی مزید تیز کیا جائے رواں سال میں 1700 سے زائد بڑے منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے25من چرس، 30 کلو سے زائد ہیروئین، 4 کلو سے زائد آئس برآمد اور 9000 لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی سی پی او نے کہاکہ رواں سال 125 سے زائد منشیات فروشوں کو قرار واقعی سزا دلوائی گئی خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے.
ناقص کارکردگی والے افسران عہدوں پر نہیں رہیں گے،سی پی او
Aug 24, 2024