ایران بس حادثے میں جاں بحق 28پاکستانی کی میتیں وطن پہنچ گئیں ۔طیارہ ایران سے میتیں اور زخمیوں کو لیکر جیکب آباد پہنچ گیا، سی 130 طیارہ 28 میتیں اور16 زخمیوں کولیکر جیکب آباد پہنچا ، جاں بحق 28پاکستانیوں کی جیکب آباد کے شہبازایئربیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی۔وزیر اعظم کی ہدایت پر میتیں خصوصی طیارے سے جیکب آباد پہنچائی گئیں ، ایران بس حادثے میں 28 پاکستانی جاں بحق جبکہ23زخمی ہوئے تھے ، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ،خیرپور اورکندھ کوٹ سے ہے، شہباز ایئر بیس سے میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔