اسلای یو نیورسٹی انتظامیہ طلبہ کے ہو سٹل خالی کر نے کا نوٹیفکیشن واپس لے،نصر اللہ رندھاوا

Aug 24, 2024

اسلام آباد(خبرنگار) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے ایک بار پھر انٹر نیشنل اسلامی یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی ہاسٹلز میں رہائش پذیر 4500 طلباء کی سیٹیں کینسل کر کے ہو سٹلز کو خالی کر نے اور ہزاروں طلبہ کو بے دخل کر نے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہو ئے اسے تعلیم دشمنی قرار دیا ہے،انھوں نے کہا  اسلای یو نیورسٹی کی انتظامیہ طلبہ کو ہو سٹل خالی کر نے کا اپنا نوٹیفکیشن واپس لے، ہمارا مطالبہ ہے کہ یونیورسٹی کا پرو ہوسٹ یونیورسٹی کے اساتذہ یا اسٹاف میں سے لگا یا جا ئے، آج سے دو ماہ قبل بھی عید الاضحی کے موقع پر انتہائی مختصر نوٹس پر ہاسٹلز میں رہائش پذیر طلباء کو ہاسٹلز سے بے دخل کر دیا گیا تھا، نصر اللہ رند ھاوا نے کہا سمر کلاسز کو ڈینز اور فیکلٹی ممبران کی مخالفت کے باوجود آن لائن کر دیا گیا، جس سے طلباء کو ملک میں جاری انٹرنیٹ بحران کی وجہ سے انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے، جبکہ طلباء نے یو نیورسٹی کی فیسیں آن کیمپس کی دی ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں