لاہورمیں چہلم حضرت امام حسین اور سالانہ عرس صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری ؒ کی آمد آمد ہے،اس سلسلے میں عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس تقریبات کے لئے پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں مجالس، عزاداری جلوسوں، عرس تقریبات کے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر 680 مجالس منعقد، 382 عزاداری جلوس برآمد ہوں گے،30ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سپیشل پولیس، ٹریفک پولیس اور والنٹیرز بھی سکیورٹی انتظامات میں معاونت کریں گے،سیف سٹی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز سے سکیورٹی انتظامات میں بھرپور استفادہ کیا جائے گا،لاہور میں 44 مجالس، 05 جلوسوں کی سکیورٹی پر 07 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے،آئی جی پنجاب کی آر پی اوز، ڈی پی اوز کو حساس مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی ہدایت۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں حضرت داتا علی ہجویری رحمتہ اللہ کے عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنیوالے زائرین کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں، سپیشل کنٹرول رومز سے چہلم جلوس و مجالس اور عرس تقریبات کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، عزاداری جلوسوں کے روٹس میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔خواتین عزاداروں کی سرچ اور سکیورٹی کیلئے لیڈی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگی، امن کمیٹیوں ، کمیونٹی لیڈرز اور سول سوسائٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز موثر کوارڈی نیشن یقینی بنائیں، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے موثر بریفنگ دی جائے۔