راولپنڈی: ہولی فیملی اسپتال میں ڈاکٹر کے ہاتھ سے گر کر نومولود بچی جاں بحق

Aug 24, 2024 | 13:52

ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی انتقال کر گئی۔بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ بچی 2 روز قبل ہولی فیملی اسپتال میں پیدا ہوئی تھی، نومولود بچی خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں سے گر کر انتقال کر گئی۔والدہ کا کہنا ہے کہ بچی کی موت پر ڈاکٹر معاملہ دبانے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے، اسپتال انتظامیہ کو درخواست دی ہے اور متعلقہ ڈاکٹرکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں