صوبہ بنجاب بھر میں مزید مون سون بارشوں بارے الرٹ جاری کر دیا گیا، جس کے تحت صوبے میں بارشوں کا نیا سپیلل کل 25 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 اگست سے 29 اگست تک پنجاب میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں بارشیں متوقع ہیں جب کہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے نئے سپیل کے دوران کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنرز، ڈی سیز ،واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، مزید موسمی صورتحال کے بارے میں صوبے بھر کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے، خستہ حال چھتوں اور عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کیا جائے، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، پرانی عمارتوں کھمبوں اور آسمانی بجلی کی گرج چمک سے بچائو کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔
پنجاب بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری، نیا سپیل کل سے شروع ہوگا
Aug 24, 2024 | 14:04