اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پاکستان ایسا قانون بنائے جس کے تحت بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔یاسر نواز نے اہلیہ ندایاسر اور بھائی دانش نواز کے ہمراہ نئے پوڈکاسٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں مانی بطور مہمان شریک تھے۔شو کے دوران یاسر نواز نے الگ الگ کمروں میں سونے والے میاں بیوی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ ایک وقت ایسا آتا ہے کہ بہت سے گھروں میں میاں بیوی الگ سونے لگ جاتے ہیں جوکہ میرے نزدیک غلط ہے، آپ کا شریک حیات چاہے خراٹے لے یا آپ سے لڑے کسی بھی صورت الگ نہ ہو ، ساتھ سوئیں تاکہ آپ کا رشتہ مزید مضبوط ہوجائے‘۔اس پر دانش اور مانی دونوں نے کبھی کبھی اہلیہ سے الگ سونے کا اعتراف کیا اور دانش نواز نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ’رات کو ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے کبھی کبھی اہلیہ سے الگ سونا پڑجاتا ہے‘۔اس پر ندایاسر نے دیور دانش کو کہا کہ اگر آپ دوسری شادی کے خواہش مند ہیں تو جان لیں کوئی آپ کو رات کو ٹی وی نہیں دیکھنے دے گا۔اہلیہ کی گفتگو پر یاسر نواز نے بھائی سے سوال کیا کہ ’دوسری شادی کیوں نہیں ہونی چاہیے؟ میرا تو مطالبہ ہے کہ حکومت ایسا قانون بنائے جس کے تحت بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے جو کہ ضروری ہے اور اگر بیوی یہ نہ کروائے تو اس جرم میں بیوی کو جیل ہونی چاہیے‘۔ندا یاسر نے شوہر کے مطالبے پر ردعمل کا اظہار دیتے ہوئے کہا کہ ’جو گرجتے ہیں وہ برستے ہیں یاسر اپنے ہر انٹرویو میں یہی بات کرتا ہے‘۔