کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز تیزی کے بعد بدھ کے روز مندی پر کے ایس ای 100انڈیکس 29.55پوائنٹس کمی پر 9302.92کی نچلی سطح پر بند آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں کسی قسم کی پیش رفت نہ ہونے ‘محرم الحرام کی طویل تعطیلات کے باعث سرمایہ کاروں نے حصص کی کم داموں پر فروخت کرکے اپنے زیرالتواءسودوں کی پوزیشنیں کلیئر کرانے میں سرگرداں رہنے کی وجہ سے حصص کا کاروبار دوبارہ مندی کے نرغے میں آگیا۔ مارکیٹ میں 168 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ‘204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور26کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کامرس رپورٹر کے مطابق لاہور سٹاک ایکسچینج میں بھی بدھ کو مندا رہا ایل ایس ای 25 انڈکس 14.6 پوائنٹس کی کمی سے 2863.59 پوائنٹس پر آ گیا مجموعی طور پر 96 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 30 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 32 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 34 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔
ا