مہمند ایجنسی میں چیک پوسٹوں پرشدت پسندوں کے حملوں سے تین سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی سے چوبیس عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

Dec 24, 2010 | 12:22

سفیر یاؤ جنگ
شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی اور تحصیل صافی میں ایف سی کی پانچ چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ حملوں میں تین اہلکار شہید اور بارہ زخمی ہو گئے اس دوران دس سے زائد اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں چوبیس شدت پسند مارے گئے ہیں۔ ایف سی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پرایک سو پچاس شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے اورجوابی فائرنگ سے شدت پسند اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے،
مزیدخبریں