فوجی مداخلت کا جن بوتل میںبند کرنا ہو گا: نوازشریف‘ مسلم لیگ ن‘ ہم خیال اور فنکشنل کا اتحاد جلد ہو گا: سلیم سیف اللہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک تین سالہ حکمت عملی کے تحت پاکستان کو 5.5 بلین ڈالر امداد دے گا۔ اس امداد کا مقصد غربت میں تخفیف اور ترقی ہے، پاکستان کے حوالے سے 2012-14ءکے لئے کنٹرول پارٹنر شپ سٹریٹجی پراگرس رپورٹ کی مزید تفصیلات کے مطابق عالمی بنک کے پاکستان کے لئے کنٹری ڈائریکٹر راشد بن مسعود نے بیان میں کہا کہ عالمی بنک نے پاکستان کو درپیش متنوع مسائل کے پیش نظر لچکدار رویہ اختیار کیا ہے پاکستان کے متاثرہ علاقوں خیبر پی کے، فاٹا اور بلوچستان کے لئے ملٹی ڈونر ٹرسٹ فنڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امداد کا مقصد بنک کی حکمت عملی معیشت کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔ تین سالہ حکمت عملی کے تحت پاکستان کو فراہم کی جانے والے 5.5 امداد میں سے چار بلین ڈالر آئی ڈی اے کے قرضوں جبکہ باقی رقم آئی ایف سی دے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بنک معاشی اصلاحات میں کمزور کارکردگی کی بنا پر براہ راست بجٹ امداد دینے کی پوزیشن میں نہیں ہو گا تاہم پاور سیکٹر اصلاحات‘ ریونیو میں اضافہ‘ جاری منصوبوں کے لئے امداد فراہم کرتا رہیگا۔ نئے منصوبوں کی امداد کے علاوہ جاری 24 منصوبوں کی حمایت ضروری ہے ان منصوبوں کا کل حجم 927 ملین ڈالر ہے۔

ای پیپر دی نیشن