ہڑپہ (نامہ نگار) مقامی پولیس اور محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ہڑپہ کے نواحی نہر لوئر باری دوآب کے کنارے سے لاکھوں روپے کی سرکاری لکڑی چراتے ہوئے۔ ملزم صدیق نیکا ارائیں کو گرفتار کر لیا اور لاکھوں روپے کی مسروقہ لکڑی قبضہ میں لے لی جب کہ اسی گاﺅں کے باقی تین ملزمان اسلم سہو، گلزار اور رفیق ڈوگر فرار ہو گئے۔