اسلام آباد اورراولپنڈی میں سی این جی سٹیشنز کھل گئے ¾ گاڑیوں کی لمبی لائنیں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی میں سی این جی کی 3 روزہ بندش ختم ہونے کے باوجود بیشتر سٹیشنز بند رہے جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کاسامنا کر نا پڑا میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سی این جی سٹیشنز معمول کی 3 روزہ بندش کے بعد اتوار کی صبح6 بجے کھول دیئے گئے تاہم ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی وجہ سے بیشتر سٹیشن بند پڑے رہے جو چند کھلے ہیں ان پر گاڑیوں کی طویل قطاریں ہیں، جس سے صارفین شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ اوگرا کے ساتھ قیمتوں کا فارمولاطے نہ پانے کے باعث سی این جی ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن