امیر‘ امیر تر اور غریب‘ غریب تر ہو رہا ہے‘ پاکستان میں اقتصادی شرح نمو کم ہونے سے خدمات کا شعبہ متاثر ہوا: ایشیائی ترقیاتی بنک

اسلام آباد(آئی این پی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں اقتصادی ترقی روز گار پیدا کرنے میں ناکام رہی‘ امیر‘ امیر تر جبکہ غریب‘ غریب تر ہو رہا ہے۔ جبکہ پاکستان میں اقتصادی شرح نمو کم ہونے سے خدمات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان‘ بھارت‘ سری لنکا اور مالدیپ میں رواں سال کے دوران اقتصادی ترقی کے سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے خدمات کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔ بلکہ جنوبی ایشیاءکے جن ممالک میں شرح پیداوار میں نسبتاً بہتری دیکھی گئی‘ وہاں پر بھی شرح پیداوار اور خدمات کے شعبے کی ترقی میں گیپ کافی نمایاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاءکے ترقی پذیرممالک بشمول پاکستان خدمات کے شعبے کو ترقی دے کر ہی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں صنعتی ترقی کے مقابلے میں روز گار میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ جس کی وجہ سے ان ممالک میںامیر‘ امیر تر اور غریب‘ غریب تر ہو رہا ہے۔ مذکورہ فاصلے کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیائی ممالک خدمات کے شعبے کو زیادہ سے زیادہ ترقی دی جائے وگرنہ صارفین کی مسلسل گرتی ہوئی قوت خرید ایک دن اچانک کسی بڑے معاشی بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...