خیبر ایجنسی (آئی این پی) افغانستان کے علاقہ بٹی کوٹ میں نیٹو کی فوجی گاڑیاں لے جانے والے ٹرالر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور اور کنڈکٹر جاں بحق ہوگئے۔ نعشیں پہنچنے پر دونوں گھروں میں کہرام مچ گیا۔ طورختم سے 10کلو میٹر دور افغانستان کے علاقہ بٹی کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان میں موجود نیٹو افواج کے لئے فوجی گاڑیاں لیجانے والے ٹرالر پر فائرنگ کی، ڈرائیور شاہ پور ولد خان پور اور عرفات جاں بحق ہوگئے۔ افغان فورسز نے نعشیں قبضے میں لیکر پاک افغان بارڈر طورخم کے راستے پاکستان کے حوالے کر دیں۔
نیٹو کی گاڑیاں لے جانے والے ٹرالر پر فائرنگ، پاکستانی ڈرائیور، کنڈکٹر جاں بحق
Dec 24, 2012