پنجاب میں 450ٹیکسٹائل ملوں کی بجلی غیرمعینہ مدت کیلئے بند

Dec 24, 2012

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں 450ٹیکسٹائل ملز سمیت بڑی صنعتوں کی بجلی غیرمعینہ مدت کیلئے منقطع ہو گئی۔ فیسکو کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے والی فیکٹریوں کو سپلائی نہیں دے سکتے۔ اس حوالے سے چار بڑی ٹیکسٹائل تنظیموں نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ چیئرمین اپٹما پنجاب زون شہزاد علی نے کہاکہ صورتحال کی ذمے دار وزارت پانی و بجلی ہے۔ بجلی بند ہونے پر آج ہنگامی اجلاس بلا لیا۔ فیکٹریاں بند ہونے سے لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے۔

مزیدخبریں