افغانستان میں استحکام کے لئے نےٹو انخلا ضروری ہے: اےران

Dec 24, 2012

نئی دہلی (اےن اےن آئی) ایران اور بھارت نے دوطرفہ تعاون کو خطے میں امن و استحکام کی برقراری میں مثبت کردار کا حامل قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے، اےرانی مےڈےا کے مطابق مجلس شورائے اسلامی کے بین الاقوامی امور کے ڈائرکٹر جنرل حسین شیخ الاسلام نے دہلی سیاسی گروپ کی رکن رادھا کمار سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور بھارت تاریخ میں امن پسندی کے لحاظ سے معروف رہے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین تعاون کا بڑا حصہ خطے میں امن و سلامتی کے تحفظ کے سلسلے میں رہا ہے۔ انہوں نے افغانستان کی صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس ملک میں امن و امان کی برقراری کےلئے قابض افواج کے انخلا کو بہت ضروری قرار دیا اور کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام کےلئے خطے کے ممالک بالخصوص افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔ حسین شیخ الاسلام نے شام کے بحران کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس بحران کے حل کےلئے ایران کا چھ نکاتی فارمولہ، شام میں امن و امان کی برقراری کےلئے موثر اقدام ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ملاقات میں دہلی سیاسی گروپ کی رکن رادھا کمار نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں ایران کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے بھارت اور ایران کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کی توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران اور بھارت کے درمیان تعاون سے خطے کی صورتحال پر خوشگوار اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں