ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے نامزد وزیراعظم سائنزو آبے نے چین کے ساتھ سرحدی تنازعات کو فتح کرنے اور دوطرفہ تعلقات کو بحال کرنے کیلئے خصوصی ایلچی کو چین بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے نئے وزیراعظم سائنزوآبے نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تمام تنازعات کو ختم کر کے ان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر مذاکرات کئے جائیںگے۔