مسجد الحرام کے امام ڈاکٹر سعود الشریم کی والدہ کا انتقال

Dec 24, 2012

مبشر اقبال لون استادانوالہ

مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مسجد الحرام بیت اللہ شریف کے امام و خطیب ڈاکٹر سعود الشریم کی والدہ انتقال کر گئیں‘ جن کو ریاض کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحومہ بڑی نیک صالحہ اور زاہدہ خاتون تھیں۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی فکر آخرت کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ مرحومہ کے انتقال پر حرمین شریفین امور کی انتظامیہ کے سربراہ امام و خطیب حرم کعبہ فضیلة الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس‘ شیخ حرم مولانا محمد مکی حجازی‘ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ فضیلة الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی‘ نائب امیر مفکر اسلام مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ‘ مولانا اسعد محمود‘ مولانا عبدالر¶ف پاکستان کمیونٹی کے رہنما¶ں سہیل بٹ‘ حمزہ سعید بٹ‘ ملک خورشید مولا‘ فیاض فیروز بٹ‘ پاکستان مسلم لیگ نوازشریف فرینڈز کونسل کے رہنما¶ں مرزا الطاف احمد‘ ملک عابد‘ محمد رفیق بھٹی‘ چودھری محمد ارشد گجر‘ میر محمد طور اور اوورسیز پاکستانی جرنلسٹس فورم سعودی عرب کے مرکزی نائب صدر مبشر اقبال لون استادانوالہ نے امام کعبہ فضیلة الشیخ ڈاکٹر سعود الشریم کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔

مزیدخبریں