نیویارک (نمائندہ خصوصی) جوں جوں امریکہ افغان جنگ کے خاتمے کی کوششیں کر رہا ہے۔ طالبان نے اپنی پالیسی بدلی ہے اور انہوں نے اپنی خواہشات اور مطالبات کا اظہار کر کے ”نرم لائن“ اختیار کرنے کا عندیہ دیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق افغان حکام سے ملاقاتوں کے بعد یہ پیغام سامنے آیا ہے۔