شمالی کوریا نے بین الابراعظمی بلیسٹک میزائل ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کرلیا: جنوبی کوریا

Dec 24, 2012

سیول (اے پی پی) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے10 ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والی بین الابراعظمی بلیسٹک میزائل ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر لیا ہے جس کی زد میں امریکہ بھی آ سکتا ہے۔ جنوبی کورین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسی ماہ شمالی کوریا کی جانب سے کامیاب راکٹ تجربے کے بعد نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ پیانگ یانگ نے 10 ہزار کلومیٹر (6,200 میل) تک مار کرنے والے500 کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل ٹکینالوجی پر مکمل عبور حاصل کر لیا جس کی زد میں یورپ اور امریکہ بھی آ سکتا ہے۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ 12 دسمبر کو ظاہراً شمالی کوریا نے راکٹ کے ذریعے ایک موسمیاتی سیارچہ زمینی مدار میں پہنچایا لیکن اس کی آڑ میں پیانگ یانگ نے میزائل ٹیکنالوجی پر مکمل عبور حاصل کر لیا ہے۔ پیانگ یانگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں میزائل تجربات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

مزیدخبریں