اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جمعیت علماءاسلام (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عطاءالرحمان نے گزشتہ روز تحریک تحفظ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ مولانا عطاءالرحمان نے ڈاکٹر خان کو مولانا فضل الرحمان کا پیغام پہنچایا جو ان دنوں عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہیں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خےال کیا۔